خدا آپ کی دُعائیں سُنتا ہے
ہم نے پہلے سے سیکھا ہے کہ خُدا بائبل مقُدس کے ذریعہ ہم سے بات کرتا ہے۔دُعا میں آپ خدا سے بات کرتے ہیں۔وہ آپ کو بہتر طور پر جانتا اور آپ کے کسی بھی دوست سے بڑھکر آپ سے محبت رکھتا ہے۔وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنا اور آ پ کی بات سُننا چاہتا ہے۔خدا ایک دوست سے بڑھکر ہے۔وہ قادر مطلق خداوند ہے۔ وہ آپ کے لئے کچھ بھی کرنے کے قابل ہے اور مدد کرنے کا درست طریقہ جانتا ہے۔یہ جانتے کے لئے کہ خدا کیسا ہے صرف یسوع کو دیکھیں(یوحنا 18:1)۔
ہم نے پہلے سے سیکھا ہے کہ خُدا بائبل مقُدس کے ذریعہ ہم سے بات کرتا ہے۔دُعا میں آپ خدا سے بات کرتے ہیں۔وہ آپ کو بہتر طور پر جانتا اور آپ کے کسی بھی دوست سے بڑھکر آپ سے محبت رکھتا ہے۔وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنا اور آ پ کی بات سُننا چاہتا ہے۔خدا ایک دوست سے بڑھکر ہے۔وہ قادر مطلق خداوند ہے۔ وہ آپ کے لئے کچھ بھی کرنے کے قابل ہے اور مدد کرنے کا درست طریقہ جانتا ہے۔یہ جانتے کے لئے کہ خدا کیسا ہے صرف یسوع کو دیکھیں(یوحنا 18:1)۔
جب یسوع کے شاگردوں نے اُسے کہا کہ ہمیں دُعا کرنا سکھائے ،تو اُس نے دُعا کا نمونہ دیا،جسے’’اے ہمارے باپ‘‘یا’’دُعائے ربانی‘‘سے جانا جاتا ہے۔ (متی 13-9:6 )۔ اُس کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یہ کوئی جادوئی عمل نہیں جسے بار بار دہرایا جائے ،بلکہ یہ اُس کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کا کلیدی عمل ہے۔آئیے اِن میں سے کچھ کو دیکھیں:
اس کا آغاز پرستش سے شروع ہوتا ہے
اے ہمارے باپ تیرا نام پاک مانا جائے۔
ہم بڑے احترام کے ساتھ خدا تک پہنچ سکتے ہیں، اِسی کے ساتھ یہ جانتے ہوئے کہ وہ ہم سے پیار کرنے والا باپ ہے۔ہم جو کچھ بھی ہیں ہمیں اُس سے محبت کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ہم اُس کی پرستش کرتے اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اُس کا نام پاک ہے۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ جان سکیں۔
ہم خود کو اُس کی مرضی کے مطابق بناتے ہیں
تیری بادشاہی آئے۔تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پربھی ہو۔
ہمیں جانتا چاہیے کہ ہم اِس منصوبہ میں کیسے شامل ہوتے ہیں۔آج کا اُسکا منصوبہ جس میں ہمارے لئے کچھ کرنا شامل ہے۔اور ہم اُس سے کہتے ہیں کہ وہ زمین پر چیزوں کو د رست کرنے کے لئے اپنی عظیم قدرت کو ظاہر کرے۔ہماری زیادہ تر دُعائیں اُس کے مقصد کے مطابق ہو ں تاکہ وہ زیادہ خوشی سے اُن کا جواب دے۔
ہم اُن چیزوں کے لئے دُعا کرتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے
ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے، اور جس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کو معاف کیا ہے تو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر۔
پرستش کرنے اور اُس کے منصوبہ کو قبول کرنے کے بعد،ہم اپنی ضروریات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔’’روز کی روٹی‘‘ سے مراد بنیادی ضروریات روٹی ،کپڑا اور مکان ہیں۔اور ہم ہر روز اس بات سے آگاہ ہوتے ہیں کہ صرف وہ مہیا کرتا ہے۔
جب ہم کہتے ہیں ’’ہمارے قرض ہمیں معاف کر‘‘ہم یاد کرتے ہیں کہ اُس نے فیاضی سے ہمارے گناہ معاف کئے ہیں-- ایک ’’قرض‘‘ جسے واپس ادا کرنا ہمارے لئے بہت مشکل تھا۔ یسوع نے ایک کامل زندگی گزاری اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔اُس نے ہمیشہ کے لئے یہ قرض ادا کر دیا ۔کیونکہ اب وہ ہم میں رہتا ہے اِس لئے ہم دوسروں کو معاف کرنے کے قابل ہیں۔
ہم حفاظت کے لئے دُعا کرتے ہیں
ہمیں آزمایش میں نہ لا، بلکہ برائی سے بچا۔
اگرچہ ہم خدا کے بچے ہیں ۔اب بھی ہم سے گناہ سر زد ہوتا ہے۔اس لئےہم دُعا کرتے ہیں کہ پاک روح کے ذریعے ہماری راہنمائی کر کہ ہم آزمایش سے دور رہیں۔ ہمارا ایک دشمن بھی ہے یعنی شیطان جسکا مقصد ’’چرانا ،مارڈالنا اور ہلاک کرناہے‘‘ (یوحنا 10:10) ۔ہم خدا سے حفا ظت کی دُعا مانگتے ہیں جو ہر طرح کے حالات میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔
دُعا میں یسوع کو دیکھیں
جتنا زیادہ وقت ہم خدا کے ساتھ دُعا اور کلام میں گزاریں گے اتنا ہی ہم اُسے جانیں گے اور اُس سے پیار کریں گے۔ ہمارا دل اُس کے ساتھ زیادہ دھڑکے گا۔ہم زیادہ یسوع کی مانند بن جائیں گے۔