کلیسیا آپ کا خاندان ہے
جب آپ یسوع کی پیروی کرتے ہیں،آپ ’’ نئے سرے‘‘ سے پیدا ہوتے ہیں (یوحنا 3:3)۔کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گھر میں ایک بچہ کے طور پر پیدا ہونے کی صورت میں، آپ کے والدین آپ کو فرش پر اکیلے چھوڑ دیں ،آپ کو کچھ کھانا یا دودھ نہ دیں،آپ کا ڈایپر تبدیل نہ کریں اور آپ سے پیار نہ کریں؟ یہ کس قدر ہولناک ہو گا!
جب آپ یسوع کی پیروی کرتے ہیں،آپ ’’ نئے سرے‘‘ سے پیدا ہوتے ہیں (یوحنا 3:3)۔کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گھر میں ایک بچہ کے طور پر پیدا ہونے کی صورت میں، آپ کے والدین آپ کو فرش پر اکیلے چھوڑ دیں ،آپ کو کچھ کھانا یا دودھ نہ دیں،آپ کا ڈایپر تبدیل نہ کریں اور آپ سے پیار نہ کریں؟ یہ کس قدر ہولناک ہو گا!
کلیسیا—ایک عمارت نہیں ،بلکہ لوگ ہیں
جس طرح ایک جسمانی خاندان اس بات کو یقینی بناتاہے کہ آپکی جسمانی خوراک کی ضرورت پوری ہوا ور آپکو پیارملے اسی طرح کلیسیا جو آپکے علاقہ میں ایمانداروں کی جماعت ہےوہ بھی آپکی روحانی طور پر ترقی پانے میں راہنما ئی اور حوصلہ افزائی کرے گی۔ آپکی کلیسیا جو سب سے اہم چیزیں کرتی ہے وہ یہ ہیں کہ وہ اکثر آپکو انجیل کے اہم نقاط کی یاد دہانی کرواتی رہتی ہے:
- یسوع مسیح آپکے گناہوں کی سزا چُکانےکے لئے موُا اور پھر موت پر اپنی قدرت ظاہر کرنے کے لئے جی اُٹھا۔
- جوکوئی خدا کے مفت تحفہ کو ایمان سے قبول کرتا ہے اُسکے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور وہ خدا کا فرزند بن جاتا ہے۔
- یسوع پر ایک ایماندار کے اندر اپنے پاک روح کی وجہ سے سکونت کرتا ہے اور اُنہیں خدا کو خوش کرنے والی زندگی بسر کرنے کی قوت دیتا ہے۔
کلیسیا ایک ٹیم ہے
صرف آپکوہی کلیسیا کی ضرورت نہیں بلکہ کلیسیا کو بھی آپکو ضرورت ہے۔ ذرا ایسی فٹ بال ٹیم کا تصور کریں جہاں ہر کوئی گول کیپر بننا چاہتا ہو۔یہ کیسی مضحکہ خیر بات ہوگی کہ بارہ لوگ کیپر ہوں۔خدا نے کلیسیا کو مختلف کرداروں کے ساتھ تشکیل دیا ہے۔اسکا مطلب ہے کہ ٹیم آپکے بغیر ا دھوری ہے اور آپ ٹیم کے بغیر۔
’’مگر فی الوقع خدا نے ہر ایک عضو کو بدن میں اپنی مرضی کے موافق رکھا ہے۔اگر وہ سب ایک ہی عضو ہوتے تو بدن کہاں ہوتا؟۔مگر اب اعضا تو بہت سے ہیں لیکن بدن ایک ہی ہے۔(1-کرنتھیوں 20-18:12)۔
بھیڑیوں کو اپنے اوپر حملہ مت کرنے دیں
جب بھیڑیوں کا گروہ شکار کے لئے نکلتا ہے تو وہ کوشش کرتا ہے کہ کمزور اور نوجوان جا نوروں کو غول سے علیحدہ کرلے تاکہ اُنہیں آسانی سے پکڑ کر کھا سکے۔ شیطان بھی لوگوں کی تلاش میں ہے تاکہ اُنہیں پھاڑ کھائے۔(1- پطرس 8:5) دوسرے ایمانداروں کے ساتھ وقت گزارنے سے آپ ایمان میں مضبوط ہو نگے پھر آپ ابلیس کا مقابلہ کر سکیں گے اور وہ آپ سے بھاگ جائے گا۔ (یعقوب 7:4)۔
یسوع کی طرف دیکھیں
کیا آپ دوسرے ایمانداروں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقات کرتے ہیں ؟ اگر ایسا نہیں تو خدا سے دُعا کریں کہ وہ ایک مضبوط ایماندار گروپ کو تلاش کرنے میں آپکی مدد کرے۔ وہ جانتا ہے کہ آپکو کس قدر یسوع کے دوسرے پیروکاروں سے ملنے کی ضرورت ہے، روحانی خاندان قائم کرنے کی ضرورت اور اُن لوگوں کو پیغام سنانے کی ضرورت ہے جنہوں نے ابھی تک اِسے نہیں سنا۔ اگر آپکا کوئی مسیحی خاندان نہیں تو خدا سے دُعا کریں کہ وہ کسی ایسے خاندان کے لئے آپکی راہنمائی کرے یا آپکے علاقہ میں کسی دوسرے مسیحی سے آپکی ملاقات کروائے ۔